چینی کی ممکنہ قلت سے بچنے کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا 45 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ

Apr 19, 2024 | 19:48:PM
چینی کی ممکنہ قلت سے بچنے کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا 45 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت چینی کی ممکنہ قلت سے بچنےکے لئے اقدامات کرتے ہوئے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت چینی کی ممکنہ قلت سے بچنےکے لئے اقدامات کرتے ہوئے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کے لیے ٹینڈرجاری کردیا، شوگر ملز مالکان اور سپلائرز سے 30 اپریل کو بولیاں طلب کی گئی ہیں، چینی کے لیے موصول بولیاں 30 اپریل کو ہی کھولی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں جاری حالیہ بارشوں سے متعلق این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

دوسری جانب ذرائع  کا کہنا ہے کہ چینی کی ممکنہ قلت سے بچنے کے لیےنئی خریداری کافیصلہ کیا ہے، چینی کا سٹاک  چند ہزار میٹرک ٹن رہ گیا ہے، نئی خریداری نہ کرنے پرچینی کا  بحران پیداہوجائے گا، رمضان پیکج کےتحت چینی کی تقریبا35ہزار ٹن سیل ہوئی۔