پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر،ہنڈائی موٹرز نے بڑااعلان کر دیا

Sep 23, 2023 | 11:46:AM
 پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر،ہنڈائی موٹرز نے بڑااعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آ گئی،ہنڈائی نشاط موٹرز پرائیوٹ لمیٹڈ نے اپنی پانچویں مقامی طور پر اسمبلڈ ایس یو وی سانٹا فے لانچ کرنے کا اعلان کردیا،یہ ان کی مقامی طور پر اسمبلڈ 5ویں گاڑی ہے۔

 ہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ نے جدید ترین ایس یو وی ہنڈائی لانچ کرنے کا اعلان کیا، سانٹا فے کو مقامی طور پر اسمبل شدہ ہائبریڈ گاڑی ہوگی، گاڑی کا ماحول دوست ہونا کمپنی کے پاکستان کیلئے ایک روشن اور سرسبز مستقبل کیلئے ان کے عزم کو ظاہر کرتا ہے،ہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کی تیار کردہ ہنڈائی سانٹا فے آرام دہ، محفوظ، شاندار ڈیزائن اور حیرت انگیز خصوصیات پر مشتمل ہوگی، جسے پاکستانی صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے نہایت مہارت اور خوبصورتی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

ہنڈائی سانٹا فے اپنی شاندار خصوصیات اور کارکردگی کی بنا پر گاڑیوں کے شوقین افراد اور صارفین کیلئے شہری علاقوں کے علاوہ شمالی علاقہ جات میں بھی بغیر کسی پریشانی کے استعمال کرنا آسان ہوگا۔

ایچ این ایم پی ایل کے سی ای او حسن منشا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہنڈائی مقامی طور پر تیار کردہ ایس یو وی ہنڈائی سانٹا فے کو پاکستانی مارکیٹ میں لانچ کرنے کیلئے بہت پرجوش ہے اور ہم مستقبل میں بھی پاکستانی آٹو موٹیو مارکیٹ میں نئی اور جدید مصنوعات لانے کیلئے پرعزم ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: تیل کی قلت،وزیر توانائی نے بڑا قدم اٹھا لیا