صفر پر صفر، ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی چہ مگوئیاں

Oct 23, 2025 | 12:57:PM
صفر پر صفر، ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی چہ مگوئیاں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں مسلسل دو بار صفر پر آؤٹ ہوکر ایڈیلیڈ کی تماشائیوں کو الوداعی انداز میں ہاتھ ہلایا، جس کے بعد ان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔

ایڈیلیڈ اوول ہمیشہ سے کوہلی کے لیے ایک خاص میدان رہا ہے، جہاں وہ غیر ملکی بلے بازوں میں سب سے زیادہ رنز (975) بنا چکے ہیں، تاہم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں محض چار گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹنے کے بعد، کوہلی نے شائقین کی جانب ایک خاموش اشارہ کیا، جو ان کے مداحوں کے لیے حیران کن اور جذباتی لمحہ بن گیا۔

یہ منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب کوہلی سات ماہ کے وقفے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کر رہے تھے۔

 یاد رہے کہ وہ پہلے ہی ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں، سیریز کے ابتدائی میچ میں پرتھ کے آپٹس اسٹیڈیم میں وہ آٹھ گیندوں پر صفر پر آؤٹ ہوئے تھے، جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر زیویر بارٹلٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

مزید پڑھیں :جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرا ٹیسٹ8 وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز 1-1 سے برابر

 سوشل میڈیا پر شائقین کا کہنا ہے کہ کوہلی کا یہ اشارہ شاید ان کے ایڈیلیڈ اوول میں آخری میچ کی نشاندہی کر رہا تھا، کچھ مداحوں نے اسے ممکنہ ریٹائرمنٹ کا اشارہ قرار دیا، جبکہ دیگر کا ماننا ہے کہ یہ صرف ان کے مداحوں کے لیے احترام کا اظہار تھا۔

ویرات کوہلی، جنہوں نے اپنے کیریئر میں 70 سے زائد بین الاقوامی سنچریاں سکور کی ہیں، اس وقت بھارت کے لیے محدود اوورز کی کرکٹ میں اپنی آخری اننگز کھیل رہے ہیں، ایڈیلیڈ میں ان کا یہ منظر ممکنہ طور پر بھارتی کرکٹ کے ایک سنہری دور کے اختتام کا اشارہ ہو سکتا ہے۔