جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرا ٹیسٹ8 وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز 1-1 سے برابر

Oct 23, 2025 | 11:24:AM
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرا ٹیسٹ8 وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز 1-1 سے برابر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نےپاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا کر دو میچوں پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

میچ کے چوتھے روزپروٹیز کو جیت کیلئے 68 رنز کا ہدف ملا جسے اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ہدف کے تعاقب میں مارکرم 42 اورسٹبز بغیر کوئی رن بنائے آؤ ٹ ہوئے۔

پاکستان کے نعمان علی نے دونوں کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 138 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور اس طرح جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 68 رنز کا ٹارگٹ مل گیا۔

میچ کے چوتھے روز بابر اعظم 50، محمد رضوان 18، سلمان آغا28،نعمان اور شاہین صفر صفر ، ساجد خان 13  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، آصف آفریدی بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

پروٹیز کی جانب سے ہارمر نے 6مہاراج نے 2 جبکہ ربادا نے ایک پاکستانی کو آؤٹ کیا۔

 پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 333 رنز جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 404 رنز بنائے تھے۔پاکستان نے لاہور ٹیسٹ 93 رنز سے اپنے نام کیا تھا۔

مزید پڑھیں:سکواش: نور زمان کی عالمی رینکنگ میں ترقی