سکواش: نور زمان کی عالمی رینکنگ میں ترقی

Oct 23, 2025 | 09:59:AM
سکواش: نور زمان کی عالمی رینکنگ میں ترقی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی سکواش میں پاکستان کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آگئی ہے۔

 عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان نے نئی عالمی سکواش رینکنگ میں 37 ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

سابق عالمی چیمپئن اور اپنے دور کے عظیم کھلاڑی قمر زمان کے پوتے نور زمان کی عالمی سکواش میں یہ سب سے بہترین انفرادی رینکنگ ہے۔

گزشتہ ماہ نور زمان  نے شمالی امریکا میں چار بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت کی۔

جن میں کینیڈا میں نیش کپ جیتنا شامل ہے،نور زمان نے شارلٹسویل اوپن کا سیمی فائنل، اوپن اسکواش کلاسک اور رچرڈسن ویلتھ مین اوپن  کا کوارٹر فائنل کھیلا۔