دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر

Oct 23, 2025 | 08:43:AM
دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور آج بھی دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پرآگیا۔
لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 253 ریکارڈ کیا گیاہے جبکہ صبح 7 بجے سے پہلے لاہور کے برکی روڈ کے علاقے میں اے کیو آئی 485 ریکارڈکیا گیا۔
لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے دیگر شہروں کی فضا بھی انتہائی مضر صحت ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا دوسرا نمبر ہے جبکہ عراق کا دارالحکومت بغداد تیسرے نمبر پر آگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کی روس پر نئی پابندیاں؛یوکرین جنگ بندی کیلئے بھی پرامید ہوں:ٹرمپ
ائیر کوالٹی انڈیکس میں کراچی 181 اے کیو آئی کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارتی شہر کلکتہ کا پانچواں نمبر ہے۔