امریکہ کی روس پر نئی پابندیاں؛یوکرین جنگ بندی کیلئے بھی پرامید ہوں:ٹرمپ

 امید ہے پابندیاں پوٹن کو معقول رویہ اختیار کرنے پر مجبور کریں گی،بائیڈن امریکی تاریخ کے بدترین صدر تھے

Oct 23, 2025 | 08:31:AM
امریکہ کی روس پر نئی پابندیاں؛یوکرین جنگ بندی کیلئے بھی پرامید ہوں:ٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ روسی صدرولادی میرپوٹن سے ملاقات کر نامناسب نہیں لگا، اس لئے ملاقات منسوخ کردی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں نیٹو سیکرٹری جنرل کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بہت بڑا دن ہے ، آج روس کی 2 بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں لگائیں اور یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ہم آئندہ کیا کرنے جارہے ہیں۔
ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ بائیڈن دورمیں شروع ہوئی جسے روکنے کی کوشش کررہا ہوں، امید ہے پابندیاں پوٹن کو معقول رویہ اختیار کرنے پر مجبور کریں گی، جب بھی پوٹن سے بات ہوتی ہے اچھی ہوتی ہے مگر کسی نتیجے تک نہیں پہنچتی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزیدکہا کہ امید ہے پابندیاں پوٹن کو معقول رویہ اختیار کرنے پر مجبور کریں گی، یوکرین کو روس میں لانگ رینج میزائل کی اجازت دینے کی خبرغلط ہے، یوکرین امریکا کے نہیں یورپی میزائل روس کے خلاف استعمال کررہا ہے، روس یوکرین جنگ میں ہر ہفتے ہزاروں اموات ہو رہی ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ چین اور کوریا کے دورے کے دورن چینی صدر سے ملاقات طے ہے، اُمید ہے پابندیاں روسی صدر کو سوچنے پر مجبور کر دیں گی، بائیڈن امریکا کی تاریخ کے بدترین صدر تھے، امریکا میں غیر قانونی داخل ہونے والوں پر بجٹ خرچ نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم کے نام کا اعلان، شاہی حکم نامہ جاری ّ
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا زیلنسکی کیلئے ٹوما ہاک میزائل نہیں چلائے گا، بھارت نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ہماری دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے شٹ ڈاؤن نہیں ہونا چاہئے۔
نیٹو سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ روس پر مزید پابندیوں کا مقصد صدر پوٹن پر جنگ بندی کیلئے دباؤ ڈالنا ہے، اس وقت روس یوکرین مذاکرات کی میز پر نہیں۔