سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم کے نام کا اعلان، شاہی حکم نامہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے فرمانروا نے ولی عہد کی تجویز پر شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان کو مفتی اعظم مقرر کردیا۔
عرب میڈیاکی رپورٹ کے مطابق خادم الحرمین شریفین اور فرمانروا کی منظوری کے بعد شیخ صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان کو مفتی اعظم سعودی عرب مقرر کرنے کا شاہی حکم نامہ جاری کردیا گیاہے۔
شاہی حکم نامےکے مطابق شیخ ڈاکٹر صالح کو سینئر علما کونسل کا چیئرمین اور جنرل پریزیڈنسی آف سائنٹیفک ریسرچ اینڈ افتا کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے سابق مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل شیخ 23 ستمبر 2025 کو انتقال کرگئے تھے، وہ 1999 سے مفتی اعظم سعودی عرب کے عہدے پرفائزتھے،اس کے علاوہ شیخ عبدالعزیز نے اعلیٰ ترین مذہبی اسکالر کے طور پر خدمات بھی انجام دیں ،انہوں نے شریعت کی تشریح اور قانونی و معاشرتی امور پر اہم فتوے بھی جاری کیے تھے۔