عمران خان کو جیل میں ایکسرسائز سائیکل مل گئی

Oct 23, 2023 | 13:17:PM
راولپنڈی میں چیئرمین تحریکِ انصاف کی جانب سے ورزش کے لیے منگوائی گئی ایکسرسائز سائیکل اڈیالہ جیل میں اُنہیں فراہم کر دی گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) راولپنڈی میں چیئرمین تحریکِ انصاف کی جانب سے ورزش کے لیے منگوائی گئی ایکسرسائز سائیکل اڈیالہ جیل میں اُنہیں فراہم کر دی گئی۔

عدالتی حکم پر 12 بج کر 35 منٹ پر سائیکل اڈیالہ جیل کے اندر پہنچائی گئی۔ جیل کا عملہ ایکسرسائز سائیکل چییرمین پی ٹی آئی کے کمرہ تک لے گیا۔

چییرمین پی ٹی آئی کے حوالے باضابطہ ایکسرسائز سائیکل کر دی گئی ہے۔ 

مزید پڑھیں:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس 51 ہزار کی بلند ترین سطح عبور

جیل ذرائع کے مطابق  ایکسرسائز سائیکل ورزش کیلئے چییرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر نصب کی جا رہی ہے۔