اسرائیلی فورسز کے غزہ میں حملوں کی شدید مزمت کرتے ہیں:پاکستان

حملے شرم الشیخ میں طے پانیوالے امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں،ترجمان دفترخارجہ

Nov 23, 2025 | 13:28:PM
اسرائیلی فورسز کے غزہ میں حملوں کی شدید مزمت کرتے ہیں:پاکستان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس )ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر حملوں کی شدید مزمت کرتا ہے۔
 ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق ان حملوں میں معصوم بچے اور خواتین جاں بحق اور زخمی ہوئے،اسرائیل ان حملوں سے بین الاقوامی قوانین اور حالیہ امن معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ حملے امن کے لیے جاری کوششوں کو بھی سبوتاژ کررہے ہیں، حملے شرم الشیخ میں  طے پانے والے امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کاکہناہے کہ حکومت پاکستان عالمی برادری سے اسرائیلی استثنیٰ اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے،بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قانون کی پاسداری کے لیے فوری اقدامات کیے جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید، حماس کی ثالثوں سے مداخلت کی اپیل
ترجمان دفتر خارجہ کامزیدکہناہے کہ پاکستان آزاد سرحدوں پر مبنی ایک آزاد، خودمختار اور ملحقہ ریاست فلسطین کے قیام کے حق میں اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتا ہے۔