ماڈلنگ کا جھانسہ دیکر خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنانیوالا ملزم گرفتار

Nov 23, 2023 | 16:51:PM
ماڈلنگ کا جھانسہ دیکر خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنانیوالا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ماڈلنگ کا جھانسہ دیکر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ماڈلنگ کی آڑ میں کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کو سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے اڈیالہ روڈ راولپنڈی سے گرفتار کیا،ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کلاسیفائیڈ ویب سائٹس پر ملازمت کے جعلی اشتہارات لگاتا تھا اور خود کو ماڈلنگ ایجنسی کا مالک ظاہر کرتا تھا،گرفتار ملزم ضرورت برائے ماڈلز کے اشتہارات لگا کر خواتین کو اپنے جال میں پھنساتا تھا، ملزم نے متعدد خواتین سے ملازمت کے نام پر قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کا مطالبہ بھی کیا،ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم قابل اعتراض تصاویر کی آڑ میں خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرتا رہا، ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب میں جمعہ ،ہفتہ کو سکول اور اتوار کو مارکیٹیں بھی بند رکھنے کا فیصلہ