پریانکا نے آخر بیٹی کا چہرہ دکھا ہی دیا، تصویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی مالتی میری کا چہرہ پہلی مرتبہ دکھا دیا۔
بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی وڈ اداکار و گلوکار نک جونس کے ہاں رواں برس کے آغاز جنوری میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام جوڑے نے 'مالتی میری چوپڑا جونس' رکھا تھا۔
پریانکا نے آج تک اپنی بیٹی مالتی میری کا چہرہ نہیں دکھایا تھا مگر اب پریانکا نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں مالتی کا چہرہ نظر آرہا ہے۔
اسٹوری پوسٹ میں مالتی کو سوئے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔