صبا قمر نے بھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

لالی وڈ اداکارہ صبا قمر نے اپنی بے مثال اداکاری صلاحیتوں سے ’’کملی‘‘ میں پرفارم کرکے بھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

Nov 23, 2022 | 12:17:PM
صبا قمر
کیپشن: صبا قمر، فائل فوٹو
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لالی وڈ اداکارہ صبا قمر نے اپنی بے مثال اداکاری صلاحیتوں سے ’’کملی‘‘ میں پرفارم کرکے بھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

یہ ایوارڈ جیتنے کے بعد اداکارہ نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ وہ اپنی محنت کے بدلے اس اعزاز کی مستحق ہیں، لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس نے ہمارے پڑوسیوں کو بھی ایسا سوچنے پر مجبور کر دیا۔

ضرور پڑھیں : BTS کے کم سیوک جن کے پہلے سولو البم نےنئےریکارڈ قائم کر دیے

سرمد کھوسٹ کی فلم کملی میں صبا قمر، ثانیہ سعید، نمرہ بوچا اور دیگر نے اداکاری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔صبا قمر پاکستانی شوبز انڈسٹری میں برسوں سے ایک مضبوط اور پراعتماد شخصیت کی حامل بہترین اور باصلاحیت اداکارہ ہیں۔

38 سالہ "باغی" اداکارہ اس بار بھی اپنے مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام نہیں رہیں، انہیں نیٹیزنز کی جانب سے پیار اور حمایت حاصل ہوئی۔