BTS کے کم سیوک جن کے پہلے سولو البم نےنئےریکارڈ قائم کر دیے

Nov 19, 2022 | 12:05:PM
فائل فوٹو
کیپشن: BTS کے کم سیوک جن کے پہلے سولو البم نےنئےریکارڈ قائم کر دیے
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بین اقوامی شہرت یافتہ جنوبی کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر کم سیوک جن کے پہلے سولو گانے نے ’1 ملین سیلر سولو آرٹسٹ‘ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق، کورین گلوکار کو لانچ کرنے والی کمپنی ’بگ ہٹ انٹرٹینمنٹ‘ نے 18 نومبر کو یہ اعلان کیا ہے کہ کم سیوک جن کے پہلے سولو البم ’دی ایسٹرونوٹ‘ کی اب تک 10 لاکھ سےزائد کاپیاں فروخت ہوگئی ہیں۔

گاؤن چارٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، ’دی ایسٹرونوٹ‘ کی مجموعی طور پر 1,024,382 کاپیاں فروخت ہوئیں۔

یوں کم سیوک جن کورین پاپ میوزِک کی تاریخ کے تیسرے ایسے سولو آرٹسٹ بن گئے ہیں جن کے البم کی10 لاکھ سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ ’دی ایسٹرونوٹ‘ بی ٹی ایس کے ممبر کم سیوک جن کا پہلا اشتراکی البم ہے جوکہ 28 اکتوبر 2022ء کو ریلیز ہوا تھا۔