شاہ زیب خان  ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

May 23, 2026 | 23:46:PM
شاہ زیب خان  ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پاکستان سے تعلق رکھنے والے  فائٹر شاہ زیب خان  ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
شاہ زیب خان نے فلپائن، چین اور قازقستان کے  فائٹرز  کو سخت میچوں میں ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی

شاہ زیب خان نے تاشقند میں ہو رہے ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے بعد آخری میچ بھی جیتنے کی امید ظاہر کی ہے۔ 

شاہ زیب خان نے فلپائن، چین اور قازقستان کے مضبوط حریفوں کے خلاف شاندار فتوحات حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی،تاشقند مین ہونے والا یہ ایونٹ سعودی عرب میں  ہونے والے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز 2026 کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کی حیثیت  رکھتا ہے۔

شاہ زیب خان ایشین چیمپئن شپ اور ایم ایم اے ورلڈ چیمپئن شپ میں برونز میڈل تک پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت ہونے والی ہے، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ