ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت ہونے والی ہے، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

May 23, 2026 | 21:55:PM
 ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت ہونے والی ہے، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت ہونے والی ہے۔ 

نیویارک ٹائمز نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ  فیلڈ مارشل نعاصم منیر نے اس مفاہمت کو ممکن بنانے میں  کلیدی کردار ادا کیا۔

نیویارک ٹائمز مین آج شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  فیلڈ مارشل عاصم منیر کا  تہران کا حالیہ دورہ اعلی سطحی سفارت کاری ہے۔

یہ بات ایران کے مذاکرات کار باقر قالیباف کےحوالے سے بھی یہ بات سامنے  آئی ہے کہ  فیلڈ مارشل ثالثی کی کوششوں میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:   ایران کے ساتھ معاہدے کے فریم ورک کی ڈرافٹنگ کو حتمی شکل دے رہے ہیں ، ایران  

امریکہ کے مؤقر ترین اخبار  نیو یارک ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور حتمی مفاہمت (مذاکرات) کی جانب حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی ہے۔ اس پسِ پردہ سفارت کاری میں پاکستان نے بھی ایک اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے جس میں پاکستانی حکام کی جانب سے دونوں فریقین کے درمیان رابطے استوار کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:   ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، صدرٹرمپ کا نیویارک میں اعلان