ایران کے ساتھ معاہدے کے فریم ورک کی ڈرافٹنگ کو حتمی شکل دے رہے ہیں ، ایران
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران کی حکومت نے رسمی طور پر تصدیق کر دی ہے کہ ایران اور امریکہ پاکستان کی ثالثی کے طفیل ایک جنگ بندی معاہدہ کی تدوین کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ تہران امریکہ کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے کے فریم ورک کی تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔
اے ایف پی کے مطابق اسماعیل بقائی نے سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’معقول مدت یعنی 30 سے 60 دن کے اندر ان نکات کی تفصیلات پر بات چیت کی جائے گی اور بالآخر ایک حتمی معاہدہ طے پا جائے گا۔ اس وقت ہم مفاہمتی یادداشتوں کو حتمی شکل دینے کے عمل میں ہیں۔‘
پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اور مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر جو 8 اپریل کی جنگ بندی کو معاہدے میں تبدیل کرنے کی سفارتی کوششوں میں کلیدی ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کل جمعہ کے روز تہران گئے تھے، آج ہفتہ کی شام وہ تہران میں ایرانی حکام سے مذاکرات کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی تہران مین وزارت خارجہ نے رسمی تصدیق کی کہ جنگ بندی کے معاہدے کے فریم ورک کی تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تہران دورہ انتہائی نتیجہ خیز رہا، مقصد کشیدگی میں کمی کرنا تھا، آئی ایس پی آر کا اعلامیہ