’’ہم جنس شادی‘‘ سے متعلق معاہدہ،آسٹریلیا جانے والا نوجوان ائیر پورٹ پر پکڑا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خورشیدرحمانی )وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے ہم جنس سے آسٹریلیا میں شادی اور سیاسی پناہ کی کوشش کرنے والے پاکستانی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن شہزاد اکبر نے بتایا کہ ملزم کا تعلق پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے ہے، مسافر ہم جنس سے آسٹریلیا میں شادی کے بعد سیاسی پناہ کا خواہشمند تھا تاہم ایف آئی اے امیگریشن نے سری لنکا جاتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
امیگریشن حکام کے مطابق ملزم کے موبائل فون کی جانچ کے دوران آسٹریلیا میں سیاسی پناہ اور ہم جنس پرستی سے متعلق مواد برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:قیمتیں گر گئیں۔۔۔! گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر
امیگریشن حکام نے بتایا کہ مسافر 2019 میں ایران کے راستے “ڈنکی” لگا کر یورپ جانے کی کوشش کرچکا تاہم یونان پولیس نے اسے گرفتار کرکے ترکی واپس بھیج دیا تھا، اس کے علاوہ مسافر 2022 میں مالدیپ سے بھی ڈی پورٹ ہو چکا ہے۔
تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے آسٹریلوی شہری سٹیون کریسٹوفر کو سیاسی پناہ کیلئے 40 لاکھ روپے ادا کیے، آسٹریلوی شہری اپریل 2026 میں پاکستان آیا اور ہم جنس شادی کا معاہدہ بھی کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کو قانونی کارروائی کیلئے اے ایچ ٹی سی کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔