پیٹرول مہنگا ہونے سے رجحان بدل گیا،یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں بڑا اضافہ

May 23, 2026 | 13:53:PM
 پیٹرول مہنگا ہونے سے رجحان بدل گیا،یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں بڑا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی بڑی وجہ ایران جنگ کے بعد عالمی سطح پر تیل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بتایا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ای وی گاڑیوں کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور صارفین بڑی تعداد میں نئی اور استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی طرف منتقل ہو رہے ہیں، یہ رجحان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پیٹرول پمپس پر قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اس رجحان میں ایک اہم عنصر یہ بھی ہے کہ کئی مارکیٹس میں الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتیں کم ہیں جبکہ دوسری آٹو انڈسٹری کی گاڑیوں  کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں ۔

یورپی مارکیٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن میں واضح اضافہ ہوا ہے، جبکہ آٹو انڈسٹری کو بھی اس رجحان سے بڑا سہارا ملا ہے، ماہرین کے مطابق مہنگا ایندھن اب صارفین کے فیصلوں کو براہِ راست متاثر کر رہا ہے اور وہ زیادہ معاشی اور کم ایندھن والی گاڑیوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پٹرول، ڈیزل پھر مہنگا!نئے ریٹس جاری

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران جنگ کے بعد عالمی توانائی سپلائی متاثر ہونے سے خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر جا چکی ہیں، جس کا اثر براہِ راست یورپی معیشت اور ٹرانسپورٹ سیکٹر پر پڑا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں مزید اضافہ متوقع ہے اور روایتی پٹرول گاڑیوں کی فروخت میں کمی کا رجحان مزید تیز ہو سکتا ہے۔