تھائی سکائی ڈائیور کا دنیا کے بلند ترین آتش فشاں پہاڑ پر لینڈنگ کا عالمی ریکارڈ

May 23, 2026 | 12:42:PM
تھائی سکائی ڈائیور کا دنیا کے بلند ترین آتش فشاں پہاڑ پر لینڈنگ کا عالمی ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سکائی ڈائیور تنابوورن سیریکوناکورنکن المعروف سپر ٹوم نے دنیا کے بلند ترین فعال آتش فشاں پر کامیاب لینڈنگ کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق تنابوورن نے چلی کے مشہور آتش فشاں اوجوس ڈیل سالادو پر سطح سمندر سے 5442 میٹر کی بلندی پر لینڈنگ کی۔

 جو اب دنیا کی بلند ترین سکائی ڈائیونگ لینڈنگ قرار دی گئی ہے۔

اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے 2023ء میں قائم کیا گیا 5317 میٹر کی بلندی کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

 48 سالہ تنابوورن جو ایک ریئل اسٹیٹ کاروباری شخصیت اور یونیورسٹی پروفیسر بھی ہیں۔

مزید پڑھیں:ترکیہ : غیر قانونی افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن

 انہوں نے بتایا کہ اس بلندی سے منظر ناقابلِ یقین حد تک خوبصورت تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ جگہ واقعی حیرت انگیز تھی، مختلف معدنیات کے رنگوں نے پورے آتش فشاں کو قوسِ قزح جیسا بنا دیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تنابوورن نے صرف 2024ء میں سکائی ڈائیونگ شروع کی، مگر اب تک وہ 1250 سے زائد جمپس مکمل کر چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس ریکارڈ کے ذریعے چاہتا تھا کہ دنیا تھائی لینڈ کو پہچانے اور ملک کے لوگ فخر محسوس کریں۔