سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر

May 23, 2026 | 12:22:PM
سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

 محکمہ موسمیات نے سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ 25 سے 31 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اندرونِ سندھ کے کئی اضلاع میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے شہریوں، کسانوں اور بزرگوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی مسترد، بڑی کمی کا مطالبہ