پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی مسترد، بڑی کمی کا مطالبہ

May 23, 2026 | 10:24:AM
 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی مسترد، بڑی کمی کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افشاں رضوان)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی پر شہریوں نے ناخوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ریلیف نہیں بلکہ زحمت ہے۔
شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کو مسترد کر تے ہوئے کہاہے کہ  5 سے 6 روپے کمی بے معنی ہے،پٹرول کی قیمت میں چند روپے کمی کر کے آخر کیا بدلے گا؟
شہریوں کاکہناہے کہ پٹرول کی قیمت اب بھی 400سے زائد ہے جو قوت خرید سے باہر ہے ۔
رکشہ ڈرائیوروں کاکہناہے کہ کرایہ پورا نہیں ہوتا، پٹرول مہنگا ہونے سے بچت ختم ہے ،دن بھر محنت کے بعد بھی گھر لے جانے کو کچھ نہیں بچتا۔

یہ بھی پڑھیں:مٹی کا تیل ایک روپے71پیسےفی لیٹرمہنگا ، نئی قیمت313 روپے44پیسے فی لیٹرمقرر
شہریوں نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا مطالبہ کیاہے۔