عظیم گاما پہلوان کی آج 66ویں برسی

May 23, 2026 | 10:59:AM
عظیم گاما پہلوان کی آج 66ویں برسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) برصغیر کے عظیم پہلوان اور رستم زماں کہلانے والے غلام حسین المعروف گاما پہلوان کی آج 66ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

گاما پہلوان کو اپنی غیر معمولی طاقت، تکنیک اور ناقابل شکست ریکارڈ کی وجہ سے دنیا بھر میں منفرد مقام حاصل رہا۔

غلام حسین المعروف گاما پہلوان 22 مئی 1878 کو بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئے۔

 بچپن ہی سے انہوں نے کُشتی کے فن میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور بہت جلد برصغیر کے بہترین پہلوانوں میں شمار ہونے لگے۔

1910 میں لندن میں منعقد ہونے والے مقابلے میں انہوں نے امریکی پہلوان زیبیسکو کو شکست دے کر عالمی سطح پر اپنی دھاک بٹھائی اور رستم زماں کا خطاب حاصل کیا۔

مزید پڑھیں:نئی کتاب میں فرانس کی خاتونِ اول پر الزامات،یورپ میں ہلچل

گاما پہلوان کا شمار دنیا کے ان چند پہلوانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے طویل 52 سالہ کیریئر میں کبھی شکست کا سامنا نہیں کیا۔

 ان کی طاقت اور تکنیک کو آج بھی کُشتی کی تاریخ کا سنہری باب قرار دیا جاتا ہے۔

قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے آخری سال اپنے بھائی امام بخش اور بھولو برادران کے ساتھ گزارے۔

رستم زماں گاما پہلوان 23 مئی 1960 کو لاہور میں وفات پا گئے مگر ان کی شاندار وراثت آج بھی نوجوان پہلوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔