نئی کتاب میں فرانس کی خاتونِ اول پر الزامات،یورپ میں ہلچل

May 23, 2026 | 10:20:AM
 نئی کتاب میں فرانس کی خاتونِ اول پر الزامات،یورپ میں ہلچل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )فرانسیسی صدر  ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ برجیٹ میکرون کی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک نئی کتاب نے یورپی سیاسی اور میڈیا حلقوں میں بحث چھیڑ دی ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایلیزی پیلس میں ذاتی تعلقات، اندرونی کشیدگی اور حسد سے متعلق کئی باتیں سامنے لائی گئی ہیں، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

رپورٹ کے مطابق صدر اور خاتونِ اول کے درمیان تقریباً 25 سال کے عمر کے فرق کو بھی کتاب میں ایک نمایاں پہلو کے طور پر بیان کیا گیا ہے  اور کہا گیا ہے کہ یہ فرق ان کے تعلقات اور عوامی تاثر میں اکثر زیرِ بحث رہتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کتاب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ برجیٹ میکرون بعض اوقات ایلیزی میں ملازمت کے لیے آنے والی خواتین کی تصاویر دیکھنے کی خواہش ظاہر کرتی تھیں اور ان پر اپنی رائے دیتی تھیں، جسے کتاب میں سخت رویے سے تعبیر کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا

اسی طرح کتاب میں صدر میکرون کی ذاتی زندگی اور مختلف افواہوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جنہیں فرانسیسی صدر نے بارہا سختی سے مسترد کیا ہے۔

ایمانوئل میکرون نے ماضی میں ایسے تمام دعوؤں کو “بے بنیاد افواہیں” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد سیاسی رہنما اور ان کے خاندان کو بدنام کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تمام دعوے ایک نئی سوانحی کتاب میں شامل ہیں، جس میں ایلیزی پیلس کے اندرونی ماحول اور سیاسی مشیروں کے حوالے سے بھی مختلف باتیں بیان کی گئی ہیں۔