جڑواں شہروں میں قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح

May 23, 2025 | 19:01:PM
جڑواں شہروں میں قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح
کیپشن: انسداد پولیو مہم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پولیو کے خاتمے کیلئے جڑواں شہروں کی ضلعی انتظامیہ ایک آوازہو گئی،26 نمبر چونگی کے مقام پر قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں ڈی سی اسلام آباد اور ڈی سی راولپنڈی نے شرکت کی، رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ مہرین بلوچ اور محکمہ صحت حکام بھی شریک ہوئے۔

مہم کا افتتاح ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے بچوں کو قطرے پلا کر کیا،اس موقع پر ڈی سی عرفان میمن نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی 80 یونین کونسلز قومی مہم کا حصہ بنیں گی،26 مئی سے شروع ہونے والی مہم یکم جون تک جاری رہے گی۔ 

5 روزہ ڈور ٹو ڈور مہم میں 4 لاکھ 61 ہزار 125 بچوں کا ہدف مقررکیا گیا،خصوصی مہم کے تحت دو روز بطور کیچ اپ ڈیز بھی مختض کیے گئے ہیں،ڈی سی اسلام آباد نے جڑواں شہروں کے باسیوں سے پولیو مہم میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر انسداد پولیو مہم کی کامیابی ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ سوئی گیس کی عجیب حرکت ،صارف کے بل پر میٹرریڈنگ کی جگہ کتے کی تصویر چھاپ دی