اقوام متحدہ،سلامتی کونسل نے خضدار دہشتگردی کے واقعے کو بزدلانہ اور قابل نفرت قرار دیدیا

May 23, 2025 | 17:36:PM
اقوام متحدہ،سلامتی کونسل نے خضدار دہشتگردی کے واقعے کو بزدلانہ اور قابل نفرت قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خضدار دہشتگردی کے واقعے کو بزدلانہ اور قابل نفرت قرار دےدیا۔

 سلامتی کونسل نے خضدار دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔سلامتی کونسل نے کہا دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے،ذمے داروں، مالی مدد گاروں اور منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔اس کے علاوہ پولینڈ سفیر ماچے پریسارسکی کی خضدار اسکول بس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم جانوں کو نشانہ بنانا ناقابل فہم اور قابل مذمت ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سوناپھرہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنے کاہوگیا؟