بھارت شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار،سافٹ ٹارگٹ پر آگیا ، عطا تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت سافٹ ٹارگٹ پر آگیا ہے۔
وفاقی وزیرعطاتارڑ نے کوئٹہ میں خضدار حملے میں زخمی بچوں کی عیادت کے بعدمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا بچوں کے والدین کے حوصلے بہت بلند ہیں،بھارت اور مودی کو بہت بڑی شکست ہوئی،بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کو کمزور بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت سافٹ ٹارگٹ پر آگیا ہے،تمام سیاسی جماعتیں مل کر بلوچستان کے امن کو بحال کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں:سوناپھرہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنے کاہوگیا؟