تحریک انصاف کے منحرف رکن نور عالم خان کو بڑا عہدہ مل گیا 

May 23, 2022 | 15:12:PM
نور عالم خان ، منتخب
کیپشن: نور عالم خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چئیرمین منتخب ہوگئے۔ 
تفصیلات کے مطابق پبلک اکاونٹس کمیٹی کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزیر دفاع خواجہ آصف نے نور عالم خان کا نام بطور پبلک اکاونٹس کمیٹی تجویز کیا تھا، جب کہ وزیر سیفران سنیٹر طلحہ محمود نے ان کے نام کی تائید کی۔دوسری جانب نورعالم خان کا کہناتھا کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی ،میں احتساب اور قانون کی بالادستی پہ یقین رکھتا ہوں۔واضح رہے کہ چیئر مین پبلک اکاونٹس رانا تنویر نے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد حکومت نے نور عالم خان کو چیئر مین بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر پنجاب کی برطرفی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجربنچ تشکیل