گورنر پنجاب کی برطرفی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجربنچ تشکیل

May 23, 2022 | 14:49:PM
عمر سرفراز چیمہ ، عدالت
کیپشن: عمر سرفراز چیمہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر عہدے سے برطرفی کے خلاف درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ بنچ کی سربراہی کریں گے۔جبکہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی بھی بنچ کا حصہ ہونگے ،عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر رجسٹرار آفس اعتراضات ختم کئے تھے۔جب کہ درخواست میں استدعا کی گئی کہ برطرفی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیکر عہدے پر بحال کیا جائے۔عدالت نے کیس کل لارجر بنچ کے سامنے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم شہبازشریف بھی متحرک