شکارپور، کچے کے علاقے میں آپریشن، ڈاکوؤں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید

May 23, 2021 | 20:55:PM
شکارپور، کچے کے علاقے میں آپریشن، ڈاکوؤں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شکارپور میں کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق 6 مغویوں کی بازیابی کیلئے تیغو گڑھی میں آپریشن کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے حملے میں 2 ایس ایچ اوز سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 4 کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی شناخت منور جتوئی، سعید مہر اور حفیظ مہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ آپریشن کے دوران 2 مغوی بازیاب کرائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا