سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

May 23, 2021 | 20:39:PM
سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی وبا قراردیئے جانے والے کورونا وائرس کے باعث سندھ میں تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔
سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صوبے میں تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق تعلیمی اداروں میں اساتذہ 50 فیصد کی حاضری کے احکامات کے تحت آسکیں گے۔
وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ آن لائن کلاسز کا عمل جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے ہدایات دی ہیں کہ آن لائن کلاسز کے ساتھ ہوم ورک کیلئے ای میل اور واٹس ایپ سے تعلیمی عمل جاری رکھا جائے۔وزیر تعلیم سندھ نے واضح طور پر کہا ہے کہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے جاری کردہ سلیبس کے تحت اپنا کورس مکمل کرائیں۔
سندھ کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں تدریسی عمل کورونا کی صورتحال کے باعث آئندہ احکامات تک معطل رہے گا لیکن آن لائن کلاسز کا عمل جاری رہے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق تدریسی عملہ 50 فیصد کی حاضری کے احکامات کے تحت آسکے گا۔ حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ آن لائن کلاسز کے ساتھ ہوم ورک کیلئے ای میل اور واٹس ایپ سے تعلیمی عمل جاری رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: روس جانے والے پاکستانیوں کیلئے خو شخبری۔۔لاٹری نکل پڑی