آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قومی ہاکی ٹیم کی ملاقات، کارکردگی کو سراہا

May 17, 2024 | 18:56:PM
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قومی ہاکی ٹیم کی ملاقات، کارکردگی کو سراہا
کیپشن: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کھلاڑیوں سے مصافحہ کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قومی ہاکی ٹیم کی ملاقات ، آرمی چیف نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کی جی ایچ کیو آمد، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے استقبال کیا، قومی ہاکی ٹیم کی آرمی چیف سے ملاقات میں صدر ہاکی فیڈریشن طارق حسین و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم نے کہاکہ ہاکی ٹیم نے کارکردگی سے قوم کاسرفخرسے بلندکیاہے،ہاکی ٹیم کی مسلسل کامیابیوں کےلئے ہرممکن تعاون فراہم کریں گے ،آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایچ ایف صدرنے ٹیم سے ملاقات اوربات چیت پرآرمی چیف کاشکریہ اداکیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ ، کون کون ٹیم میں شامل ؟ ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا