عراق زیارات جانے والے زائرین کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران اسلم) عراق زیارات جانے والے زائرین کیلئے اہم خبر ،عراقی حکومت کی شرائط پروزارت مذہبی امور نے عراق زائرین کے داخلے کے حوالے سے اہم ہدایت جاری کردیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت مذہبی امور نے 50سال سے کم زائرین کے فیملی کے بغیر عراق داخلے پر پابندی لگا دی ،پچاس سال سے کم عمر افراد کی ویزہ فیس بھی واپس نہیں ہوگی ۔
وزارت مذہبی امور نے زیارات گروپ آرگنائزر کو ہدایت کر دیں اس حوالے سے سرکلر بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 50سال سے کم زائرین کے فیملی کے بغیر عراق داخلے پر پابندی ہو گی،پچاس سال سے کم عمر زائرین کو فیملی کے ساتھ عراق داخلے کی اجازت ہوگی،عراق زائرین کو 30دن کا ویزا جاری کیا جائے گا ، 30دن کی مدت کا ویزہ بیک وقت عاشورہ ، عربعین کے لئے نہیں استعمال کیا جا سکتا ، زائرین فیملیزکو ویری فیکیشن کے بعد ویزہ جاری کیا جائے گا ، پچاس سال سے زائد زائرین عراق زیارات پر جا سکتے ہیں ،اس حوالے سے گائیڈ لائنزجاری کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:سمارٹ فونز کی قیمتوں میں 14 ہزار روپے تک کمی، صارفین کیلئے بڑی خوشخبری