ساس اور سالی کو  قتل  کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی پھانسی کیخلاف اپیل خارج  

Jun 23, 2026 | 19:13:PM
ساس اور سالی کو  قتل  کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی پھانسی کیخلاف اپیل خارج  
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ کا قتل کیس میں بڑا حکم،ساس اور سالی کو  قتل  کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی پھانسی کے خلاف اپیل خارج  کر دی، ہائیکورٹ نے ملزم  کو ٹرائل کورٹ لاہور کا دو مرتبہ سزائے موت دینے کا فیصلہ برقرار رکھا ،عدالت نے ملزم احمد خان کی دو مرتبہ پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی۔

جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس محمد طارق ندیم نے قتل کیس کے ملزم کی  اپیل پر سماعت کی ،مدعی مقدمہ  اور سرکاری وکیل نے سزائے موت کی اپیل کے خلاف دلائل دئیے ،سرکاری وکیل نے کہاکہ ملزم  نے 23 نومبر 2018 کو اپنی بیوی اور سالی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا، ملزم نے گھر میں موجود اپنی بیوی اور ایک سالہ بچے عثمان کو چھریوں کے وار سے زخمی کیا، 

سرکاری وکیل کا مزید کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے مجرم کو 20 جنوری 2020 کو دو مرتبہ پھانسی کی سزا سنائی،ملزم  کے خلاف اس کی بیوی اور زخمی  نے بیان ریکارڈ کروایا،ملزم  نے رشتہ کے تنازعہ پر اپنی ساس اور سالی کو قتل کیا، سرکاری وکیل  نے استدعا کی کہ ملزم  کسی رعایت کا مستحق نہیں پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کی جائے۔

وکیل صفائی نے ملزم کی بریت کے لئے دلائل دئیے ،وکیل صفائی نے کہاکہ درخواست گزار ملزم کو گھریلو جھگڑے پر نامزد کیا گیا،وکیل صفائی 

خواتین کو نامعلوم افراد نے قتل کیا،وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ماتحت عدالت کا حکم کالعدم قرار دے کر درخواست گزار ملزم کو بری کرنے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں:سمارٹ فونز کی قیمتوں میں 14 ہزار روپے تک کمی، صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

ٹیگز: