ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل سواروں کیخلاف لاہور میں آج جنرل ہولڈ اپ

Jun 23, 2026 | 11:02:AM
ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل سواروں کیخلاف لاہور میں آج جنرل ہولڈ اپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) سٹی ٹریفک پولیس نے آج شہر بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف جنرل ہولڈ اپ کا اعلان کر دیا ہے۔

 چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے خبردار کیا ہے کہ بغیر ہیلمٹ کوئی بھی موٹرسائیکل سوار شہر میں داخل نہیں ہو سکے گا۔

سی ٹی او کے مطابق مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ اور مین بلیوارڈ روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

 اس سلسلے میں ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ٹیمیں تعینات کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ رواں سال 139 مہلک ٹریفک حادثات میں 96 موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سر پر لگنے والی چوٹیں اموات کی بڑی وجہ ہیں۔

مزید پڑھیں:ملازمہ کو زچگی کی چھٹیوں کے دوران نوکری سے نکالنے پر نجی ادارے کو 12 لاکھ روپے جرمانہ

 انہوں نے بتایا کہ سخت انفورسمنٹ کا مقصد ریونیو اکٹھا کرنا نہیں بلکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ جان لیوا حادثات میں 73 فیصد موٹرسائیکل سوار شامل ہوتے ہیں، اس لیے ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ناگزیر ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ لاہور میں 82 لاکھ رجسٹرڈ گاڑیوں میں 61 لاکھ سے زائد موٹرسائیکلیں شامل ہیں اور حادثات میں بھی یہی سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے نتیجے میں ہیڈ ٹراما کے واقعات میں 40 فیصد کمی آئی ہے، تاہم اس میں مزید کمی لانے کی ضرورت ہے۔

 شہری اپنی حفاظت کے لیے ہیلمٹ پہنیں، صرف چالان سے بچنے کے لیے نہیں، ہیلمٹ اور لین لائن ڈسپلن محفوظ سفر کی ضمانت ہیں۔