بجلی بلوں میں کیپیسٹی چارجز کی وصولی کیخلاف درخواست ، دو رکنی بنچ کی سماعت سے معذرت

Jun 23, 2026 | 10:52:AM
بجلی بلوں میں کیپیسٹی چارجز کی وصولی کیخلاف درخواست ، دو رکنی بنچ کی سماعت سے معذرت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)ہائی کورٹ میں بجلی کے بلوں میں کیپیسٹی چارجز کی وصولی کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت نہ ہوسکی، دو رکنی بینچ کے رکن جسٹس خالد اسحاق نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس سننے سے معذرت کرلی۔

بینچ نے مقدمہ دوسرے بینچ کے روبرو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

درخواست میں نیپرا، پی پی آئی بی، سی پی پی اے اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

 اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں کیپیسٹی چارجز کی وصولی آئین سے متصادم ہے، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

انٹرا کورٹ اپیل خاتون اشباء کامران کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوں گی,وزیر مملکت نے خوشخبری سنادی