تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوں گی,وزیر مملکت نے خوشخبری سنادی

Jun 22, 2026 | 23:08:PM
تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوں گی,وزیر مملکت نے خوشخبری سنادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر مملکت بیرسٹر عقیل نے   کہا ہے کہ ایران کیساتھ تجارت کا فائدہ عوام کو ملے گا،تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر عقیل کا کہناتھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی،امریکا ایران کے درمیان ثالثی کا سہرا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے سر جاتا ہے،ایرانی صدر مسعود پزشکیان کل پاکستان آرہے ہیں۔اداروں کے سربراہوں کو ٹارگٹ نہ کیا جائے،سیاسی باتیں سیاسی پلیٹ فارم پر کی جائیں۔

 بیرسٹرعقیل نے کہا کہ ایران کیساتھ تجارت کا فائدہ عوام کو ملے گا،تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوں گی،کہا جاتا ہے ایران پر سے پابندیاں ہٹنے سے گیس کی قلت ختم ہو جائے گی، حکومت اسکلڈلیبرفورس پرکام کررہی ہے،لوگوں کو بتانےکی ضرورت ہے کہ ہنرحاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہنر کے بغیر بیرون ممالک بھی لوگوں کو نہیں لے رہے،ہنر نہیں ہے تو سیکھیں حکومت مواقع فراہم کر رہی ہے،وزیراعظم کئی بار مذاکرات کی دعوت دے چکے،تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، کسی حد تک برف پگھلی ہے،آگے کتنی پیشرفت ہو گی یہ دیکھنا ہو گا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی، حکومت کا فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ