عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی، حکومت کا فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) حکومت پاکستان نے عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث فیول سبسڈی پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے فیول سبسڈی سے متعلق قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کے 7ویں اجلاس کی صدارت کی جس میں موٹر سائیکل سواروں، چھوٹے کسانوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار ٹرانسپورٹ کے لیے دی جانے والی فیول سبسڈی کے نفاذ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ملک کے تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں موٹر سائیکل سواروں، چھوٹے کسانوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے فیول سبسڈی پروگرام پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
Deputy Prime Minister & Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 chaired the 7th meeting of the National Steering Committee on Fuel Subsidy.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) June 22, 2026
The Committee reviewed the rollout of fuel subsidy for motorcyclists, small farmers, public transport & goods transport in… pic.twitter.com/I4X55tPKNV
عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق
قومی اسٹیئرنگ کمیٹی نے نوٹ کیا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس کا فائدہ پہلے ہی صارفین کو منتقل کیا جا چکا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر کمیٹی نے وزیراعظم کی منظوری سے فیول سبسڈی پروگرام ختم کرنے پر اتفاق کیا،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے بین الصوبائی تعاون کے تسلسل کے ساتھ کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ اس پروگرام سے حاصل ہونے والے تجربات کو باقاعدہ دستاویزی شکل دی جائے۔
انہوں نے کہاکہ اعداد و شمار اور ترسیل کے نظام میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے تاکہ مستقبل میں عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر اور بہتر بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا ایران مذاکرات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی