امریکا ایران مذاکرات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
مارکیٹ رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 77.66 ڈالر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) خام تیل 73.58 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے، جبکہ مربن آئل 71.46 ڈالر فی بیرل میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سیاسی کشیدگی میں ممکنہ کمی کے اشاروں کے باعث توانائی مارکیٹ میں دباؤ میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے:ذرائع