ایران کی جانب سے امریکی اڈوں پر میزائل حملو ں کے بعد تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد کمی

Jun 23, 2025 | 23:22:PM
ایران کی جانب سے امریکی اڈوں پر میزائل حملو ں کے بعد تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ایران کی جانب سے امریکی اڈوں پر میزائل حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد کمی ہوئی ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز نمایاں کمی دیکھی گئی جب ایران نے قطر اور عراق میں قائم امریکی فوجی اڈوں کی جانب میزائل داغے،  

پیر کی دوپہر 1:23 بجے (ای ٹی) تک امریکی خام تیل کی قیمت 4.1 فیصد گر کر 70.78 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، یہ کمی اُس اتار چڑھاؤ کا حصہ ہے جو اتوار کی شب دیکھنے میں آیا، جب قیمتیں اچانک 6 فیصد بڑھ کر 78.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھیں۔

 یہ بھی پڑھیں: 63 برطانوی شہریوں کو اسرائیل سے قبرص منتقل کر دیا گیا