63 برطانوی شہریوں کو اسرائیل سے قبرص منتقل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ایران کی جانب قطر، عراق اور بحرین پر حملوں کے بعد برطانیہ نے اسرائیل میں اپنے شہریوں کو اسرائیل سے قبرص منتقل کر دیا ہے۔
برطانیہ کے وزیر خارجہ، ڈیوڈ لامی نے آج تصدیق کی کہ رائل ایئر فورس (RAF) کی ایک پرواز نے برطانوی شہریوں کو اسرائیل سے قبرص منتقل کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ گروپ "آج شام" وطن واپس پہنچے گا، اور مزید پروازیں بھی ہوں گی۔
لامی نے بتایا کہ ان برطانوی شہریوں کے لیے جو اسرائیل میں ہیں اور ملک چھوڑنا چاہتے ہیں، ان کے لیے بکنگ پورٹل کل کھولا گیا تھا، آئندہ کے لیے ضرورت مند افراد کو ترجیح دی جائے گی۔
اسکائی نیوز کے مطابق، برطانیہ کے چیف ربی، سر ایفریئم میرواس، جو اس وقت اسرائیل میں موجود تھے، بھی اس پرواز میں سوار تھے، قطر میں امریکی سیکیورٹی الرٹ کے بعد اور "زیادہ احتیاط" کے تحت برطانیہ اب اپنے شہریوں کو قطر میں "مزید ہدایات تک وہیں قیام کرنے" کی سفارش کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری