بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری 

Jun 23, 2025 | 19:09:PM
بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری 
کیپشن: طیارہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی گئی،پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق بھارت کے طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی بندش مزید ایک ماہ کیلئے بڑھا دی گئی،پاکستانی فضائی حدود 23 جولائی 2025 تک بھارتی طیاروں کیلئے بند رہے گی۔

پی اے اے کے مطابق بھارتی ائیرلائنز کے مسافر و فوجی طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی برقراررہے گی،بھارتی رجسٹرڈ یا لیز پر لئے گئے طیارے بھی پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے

یادرہے کہ پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کے بعد بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کی تھی،مسلسل تیسری دفعہ ، اب 23 جولائی تک بند رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سونا سستا ہو گیا