قطر میں سب سے بڑے امریکی اڈے العدید ایئر بیس پر کیا کچھ موجود ہے؟ جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسرائیل اور ایران کے درمیان شروع ہونیوالی جنگ پھیلتی جا رہی ہے ۔ ایران نے کچھ گھنٹے قبل العدید ایئر بیس پر حملہ کیا ہے، قطر میں واقع یہ خطے کا سب سے بڑا امریکی اڈہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق العدید ایئر بیس سال 1996 میں 24 ہیکٹر کے رقبے پر بنایا گیا تھا اور اس میں تقریباً 100 طیاروں اور ڈرونز رکھنے کی گنجائش ہے۔ اس اڈے پر 10,000 سے زیادہ امریکی فوجی تعینات ہیں اور یہ امریکی سینٹرل کمانڈ CENTCOM کا ہیڈ کوارٹر ہے۔اس اڈے میں خطے میں موجود امریکی اڈوں میں سب سے زیادہ فضائی سازوسامان موجود ہیں، ان میں جنگی طیارے اور بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیاں بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوبل انعام کیلئے ٹرمپ کے نام کی سفارش کے خلاف قرارداد سینیٹ میں جمع