ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی پر ہنگامی اجلاس،بڑھتی قیمتوں کے حوالے سےغور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں اقدامات کیلئے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور دستیانی پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے بھی غورکیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کی،ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے سٹاکس کا جائزہ لیاگیا،اجلاس میں اوگرا،ڈی جی آئل او ایم سیز سمیت دیگر کی شرکت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ اوگرا حکام اور ڈی جی آئل کی طرف سے وفاقی وزیر پٹرولیم کو بریفنگ دی گئی،اجلاس میں آئل سپلائی چین برقرار رکھنے کے اقدامات پر غور کیا گیا جبکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے بھی غورکیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شوگر ایڈوائزری بورڈ نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی