شوگر ایڈوائزری بورڈ نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی

Jun 23, 2025 | 18:55:PM
شوگر ایڈوائزری بورڈ نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی
کیپشن: وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم ) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس میں شوگر ایڈوائزری بورڈ نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ 

رانا تنویر حسین نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چند روز میں درآمدی چینی سے متعلق رسمی کارروائیاں مکمل کرلی جائیں گی،چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے درآمد کا فیصلہ ناگزیر ہو گیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ  ملک بھر میں چینی کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے، انہوں نے شوگر مل مالکان کی من مانی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  چینی کی قلت پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات جاری ہیں۔

اجلاس میں چینی کی فراہمی اور قیمتوں پر قابو پانے کے لیے سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ 

 یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت