شعبہ توانائی کے گردشی قرض میں کمی کیلئے بینکوں کیساتھ قرض معاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شعبہ توانائی کے گردشی قرض میں کمی کے لیے بینکوں کے ساتھ 1275 ارب روپے کا قرض معاہدہ طے پاگیا۔
شعبہ توانائی کے سرکلرڈیٹ کے خاتمے کے لیے 18 بینکوں سے ایک ہزار 275 ارب روپے قرض کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد صارفین کو اضافی سرچارج ادا نہیں کرنا پڑے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد اسے تاریخی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر قائم ٹاسک فورس کی کوششوں سے سرکلر ڈیٹ کے خاتمے کے لیے 1275 ارب روپے کا قرض معاہدہ طے پاگیا ہے،18 بینکوں کا کنسورشیم آسان شرائط پرقرضے دے گا۔
وزارت توانائی کے مطابق بجلی صارفین پر اضافی بوجھ نہیں آئے گا بلکہ انہیں موجودہ ڈیٹ سروسنگ سرچارج ہی ادا کرنا پڑے گا، موجودہ ڈیٹ سروسنگ سرچارج 3 روپے 23 پیسے ہے، فنانسنگ پر شرح منافع 3 ماہ کا کائبور مائنس 0.9 فیصد مقرر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میٹر ریڈرز سے چھٹکارہ، اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ منظور
موجودہ ڈیٹ سروس سرچارج سے 5 تا 6 سال میں مکمل ادائیگی ہوگی،پرانے مہنگے قرضے ختم جبکہ نیا پیکج کم شرح سود پر حاصل ہوگا،683 ارب روپے پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے مختص ہیں جبکہ باقی 592 ارب روپے آئی پی پیز کو پرانی ادائیگیوں کی مد میں دئیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے ایکس پرپیغام میں کہاہے کہ شہباز شریف حکومت نے تاریخ ساز توانائی اصلاحات کیں،شعبہ توانائی میں گردشی قرضے کا تاریخی مسئلہ کامیابی سے حل کرلیا گیا ہے۔