سفارتکاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہوچکا: ایرانی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کو خط

Jun 23, 2025 | 11:36:AM
 سفارتکاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہوچکا: ایرانی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کو خط
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   (24 نیوز )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہوچکا ہے۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہےکہ اقوام متحدہ کی عملی اقدامات میں ناکامی بحران کو مزید بڑھا دے گی۔ 

 یہ بھی پڑھیں:مرغی کی قیمت میں بڑااضافہ

انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی ایران سے سفارت کاری کی طرف واپس آنے کی درخواستیں اب غیرمتعلقہ ہو چکی ہیں، سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہوچکا ہے۔

علاوہ ازیں ایرانی وزیرخارجہ نے ماسکو پہنچنے کے بعد کہا کہ روس ایران کا دوست ہے،  صدر پیوٹن کے ساتھ سنجیدہ مشاورت کریں گے۔