برائلرمرغی غریب کی پہنچ سے دور،  29 روپے فی کلو تک مہنگی

Jun 23, 2025 | 11:18:AM
برائلرمرغی غریب کی پہنچ سے دور،  29 روپے فی کلو تک مہنگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی) برائلر مرغی کا گوشت 29 روپے فی کلو تک مہنگا ہوگیا جس کے بعد غریب اور مڈل کلاس طبقے کیلئے اب مرغی کھانا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرارہے، 29 روپے فی کلوگرام تک اضافے کے بعدآج برائلر گوشت کی قیمت 403 روپے مقرر کی گی ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں:کراچی کے شہریوں کیلئے ریلیف، کے الیکٹرک کی بجلی سستی ہونے کا امکان

لاہور میں فارم ریٹ زندہ برائلر 250 ،ہول سیل 264 اورپرچون 278 روپے مقرر ہے جبکہ انڈے 244 روپے فی درجن اور7200 روپے فی پیٹی مقرر ہے۔