کراچی کے شہریوں کیلئے ریلیف، کے الیکٹرک کی بجلی سستی ہونے کا امکان

Jun 23, 2025 | 10:59:AM
کراچی کے شہریوں کیلئے ریلیف، کے الیکٹرک کی بجلی سستی ہونے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے جس پر آج نیپرا میں سماعت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی ہے، جس کی منظوری کی صورت میں کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکا نے چین سے مدد مانگ لی۔۔۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ درخواست پر تفصیلی جائزے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، تاہم اگر یہ منظوری مل جاتی ہے تو کے الیکٹرک کے لاکھوں صارفین کے ماہانہ بلوں میں نمایاں کمی آئے گی۔