نوازشریف نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنادی 

Jun 23, 2022 | 21:41:PM
نوازشریف ، خوشخبری سنادی
کیپشن: نوازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن سے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں حسین نواز کے دفتر میں پارٹی رہنماوں کیساتھ ملاقاتیں کیں۔نوازشریف نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی ،اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر نواز شریف نے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے اور ڈالر قیمت میں کمی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ آنیوالے دنوں میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوگی۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستانی معیشت دگر گوں صورتحال کو جلد کنٹرول کرلیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں:مشرف واپس آکر قانون کاسامنا کریں ، اعظم نذیر تارڑ